جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جارہی ہیں: شیر علی گورچانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے مسائل کو عملی طور پر حل کر کے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کر سکتا ہے ، جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جا رہی ہےں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جام پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ میںعامر گورچانی، ملک کریم نواز، مرزا ایوب ناصر، حاجی اکرم قریشی ،عقیل آرائیں ، فہیم ا عوان سمیت دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں، ورکرز اورجام پور کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ برسوں کی طرح آباد ی کے تناسب سے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں۔