تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پی کے میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے: مولاناامجد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے لیئے لمحہ فکریہ ہے مو لا نا محمد امجد خا ن نے کہا کہ دھاندلی کا شور ڈالنے والے خود دھاندلی کا ریکارڈ بنا گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن دھاندلی کے ساتھ سر کاری اثر رسوخ کے استعمال کا نوٹس لے۔ ایک سوال کے جواب میںمو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ تمام جماعتیں موجودہ حالات پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ اجلاس بلا کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے میاں افتخار کی گرفتاری کو انتقامی کاروائی قرار دیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطا لبہ کیا ہے۔