بڑا نام اور عزت ہمیشہ محنت سے ملتی ہے، ڈاکٹر خلیق الرحمن

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے لیبارٹری سکو ل گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت کالونی میں تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں سکول کے سابق طلباءاور پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی احسان بھٹہ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمان ، جنرل(ر) فاروق احمد خان اور بریگیڈئر طارق نے بطور مہمانا ن خصوصی شرکت کی اور سکول کا دورہ بھی کیا اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ طلباءکی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ڈاکٹر خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ 1962 سے 1967 تک وہ اسی سکول کے طالبعلم رہے بڑا نا م اور عزت کی جگہ ہمیشہ سخت محنت سے ملتی ہے ۔