بعض عناصر پاکستان کو سیکولر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان و قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ضلع قصور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی حافظ ابتسام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنایا گیا تھا لیکن بعض عناصر پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کے لئے جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ، علامہ محمد اقبال، مولنا شوکت علی ،مولنا محمد علی جوہر، مولنا ظفر علی خاں کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔