بامقصد مفت تعلیم و ہنر کی فراہمی سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے: خورشید احمد

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان کے نوجوان ہمارے مستقبل کا معمار ہیں ریاست کی جانب سے ہر بچے وبچی کو یکساں بامقصد مفت تعلیم وہنر کی سہولت کی فراہمی سے پاکستان کی تقدیر تبدیل ہوسکتی ہے- ملک میں دوہرے تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار خورشید احمد چیئرمین بختیار میموریل کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر نے لاہور میں چھ ماہ کمپیوٹر کے ڈپلومہ کورس مکمل کرنے والی طلبہ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ضمیرحسین کلاچی ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ اے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کامیاب طلباءو طالبات کو تلقین کی کہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی میں مسلسل محنت کرکے کمال حاصل کرتے رہنا چاہیئے۔ ا±نہوں نے کامیاب واپڈا و محکمہ بجلی کے ملازمین کے بچوں کو یقین دلایا کہ کمپنی ا±ن کی اہلیت کے مطابق ملازمت مہیا کرنے میں ترجیح دے گی۔