ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان 9جون سے شروع ہوں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیرا ہتمام ایم اے /ایم ایس سی ، پارٹ ٹو، سالانہ 2015ءکے امتحان 9جون 2015ءسے شروع ہورہے ہیں اس ضمن میں تمام امیدواروں (پرائیویٹ اور ریگولر) کو رول نمبر سلپس ارسال کی جا چکی ہیں ۔ اگر کسی امیدوار کو ابھی تک رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوئی تو وہ شعبہ امتحانات کے متعلقہ سیکشن (ایم اے ہال ) نیوکیمپس سے ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ وصول کر سکتا ہے۔