امریکی اور یورپی ممالک کے اعتراضات کے بعد حکومت پنجاب نے سینٹری ورکرز کی بھرتی کیلئے مینارٹی کا لفظ اشتہارات میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امریکی اور یورپی ممالک کی طرف سے اعتراضات کے بعد حکومت پنجاب نے سینٹری ورکر کی بھرتی کے لئے مینارٹی کا لفظ اشہتارات میں استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تمام صوبائی محکمو ں کے سربراہوں کو ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2009 میں بھی لیٹر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سینٹری ورکر کی بھرتی کے اشتہارات میں کوئی محکمہ کسی خاص کمیونٹی یا مینارٹی کا لفظ استعمال نہیں کر ے گا لیکن متعدد محکموں نے اس کی خلاف ورزی کی۔ اسلئے آئندہ سے پابندی عائد کی جاتی ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق امریکہ و یورپی سفارت کاروں نے اس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔