پی پیکے سابق وزرائے اعظم اور وزیر کیخلاف انتقامی کارروائیاں ختم کی جائیں: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے موجودہ حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کی حمایت کو اسکی کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعظم اور سابق وفاقی وزیر برائے تجارت کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم کی جائیں ۔انتقامی سیاست نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے اور ملک کی سیاسی تاریخ اسکی گواہ ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاریخ دہرانے سے اجتناب کرے جو کہ میثاق ِجمہوریت کی روح کے سراسر منافی ہے۔