پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 9یا10جون کو بلائے جانے کا امکان

لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 9یا10جون کو بلائے جانے کا قومی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس بلانے کیلئے آج سے تمام تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں وائٹ پیپر جاری کر دیا جائے گا۔