پاکستان کو لا دین ریاست بنانے کی خواہش علماء اور عوام پوری نہیں ہونے دینگے، جے یو آئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستا ن کو بے دین ریا ست بنانے کی خواہش علما ء اور عو ام پو را ہو نے نہیں دیں گے علماء نے ہر دور میں حق کی آواز بلندکی ہے اور وہ آئندہ بھی اس مشن کو جاری رکھیں گے حضر ت مو لا ناقا ری محمد صدیق نے دین کی خدمت کے لیے سا ری زندگی وقف کر دی تھی انہوں نے نصف صدی تک قرآن کی خدمت کی آج ہزاروں شا گر د قر آن کی خدمت میں مصروف ہیں جو ان کے لیے صد قہ جا ریہ ہیں ان خیالا ت کا اظہار استا ذ القراء  مولانا قا ری صد یق لکھنوی ؒ کی یا د میں جامعہ تر تیل القرآن لٹن روڈمیں منعقدہ قومی محفل حسن قرأت سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا قاری فیا ض الرحمن علوی، مولا نامحمد امجد خا ن ،مو لا نا پیر سیف اللہ اور دیگر نے کیا