نمل یونیورسٹی کے معاملات میں حکومت مداخلت سے متعلق عمران کا بیان گمراہ کن ہے: ترجمان حکومت پنجاب

لاہور(خبر نگار) حکومت پنجاب کے ترجمان نے نملیونیورسٹی میانوالی کے معاملات میں حکومت پنجاب کی جانب سے رکاوٹیں حائل کرنے سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کو خلاف حقیقت اور گمراہ کن قرار دیا ہے-ترجمان کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے نمل میں یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کھلے دل کے ساتھ ہرنوعیت کا تعاون کیا ہے جس میں یونیورسٹی کے لئے سرکاری اراضی کی فراہمی بھی شامل ہے-