مہنگائی ، لا قانونیت ، خود کشیوں میں اضافہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی: اعجاز احمد چودھری

لاہور(خبر نگار)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ایک سالہ کارکردگی اتنی مایوس کن رہی کہ آج حکمران ٹولہ عوام سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں ملک میں اتنی مہنگائی ، بے روز گاری، خود کشیاں، اغواء برائے تاوان، بد امنی ، لاقانونیت ، دہشت گردی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ اور مائیں اپنے بچوں کے ساتھ خود کشیاں کر رہی ہیں۔ حکومت نے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے۔