ملک صوبائی منافرت کا متحمل نہیں ہو سکتا: کامران مائیکل

 لاہور( خبر نگار) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاسندھ سے زیادتی کاتاثرہرگزدرست نہیں، قائداعظم ؒ کاپاکستان صوبائیت اور منافرت کامتحمل نہیں ہوسکتا۔سندھ ہویاکوئی اورصوبہ آئین کی روسے ہراکائی کواس کاجائزحق ضرورملے گا ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلاشبہ وفاق کی علامت اور تعمیرو ترقی کی ضمانت ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہردورمیں قوم پرست سیاستدانوں کو تلخیاں فراموش کرنے،قومی دھارے میں واپس آنے اورتعمیروطن کیلئے اپنا اپنامثبت کرداراداکرنے کی دعوت اورترغیب دی۔