مسلم لیگ ن کی پالیسیاں جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومتی پالیسیاں ہی جمہوریت اور ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں‘لیگی قیادت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ‘انتخابات سے پہلے بڑھکیں مار کر 6ماہ میں بجلی کا مسئلہ حل کرنے کا نعرہ لگانے والے اب قوم سے نئے وعدے کر رہے ہیں‘پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب ہو چکی ہے اور صوبے میں حکومت اور گورننس دوربین سے بھی نظر نہیں آتی ۔ حکمران آج بھی ہوش کے بجائے جوش میں آ کر سیاست کر رہے ہیں اور پوری قوم جانتی ہے کہ نوازلیگ کی مرکزی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے