سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی توہین تشویشناک ہے: محمد احمد لدھیانولی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اورسیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہا ہے کہ میڈیا و سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی توہین کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے،ملتان میں ایک صحافی پر حملہ آوروں کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش ہے ،حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرے کسی ادارے کی بندش کے حق میں نہیں ۔آزادی صحافت ملک کی پہچان ہے تاہم حدود قیود کا تعین ناگزیر ہوچکاہے، آئندہ توہین آمیزپروگرامز کی روک تھام کے لیے پیمرا تمام مذہبی جماعتوں سے سفارشات لے کر ضابطہ اخلاف طے کرے۔ میڈیا پر گستاخانہ واقعات پر احتجاج اور ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ اہلسنت والجماعت کے 28سالہ مطالبے اور کوششوں کی تائید کررہے ہیں،اہلسنت والجماعت کا اول روز سے یہی مطالبہ رہاہے کہ صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم کی گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے۔