سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر افتخار احمد انتقال کر گئے

لاہور(نیوز رپورٹر)سابق سیکرٹری صحت پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر طارق محمود میاں ، ڈاکٹر تنویر انور، اظہار چودھری، ڈاکٹر مسعود شیخ، ڈاکٹر تحسین ریاض اور ڈاکٹر جاوید اقبال آہیر نے انکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔