حکومت بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے بھر پور کوشش کرے: عبدلغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاہے کہ  حکومت آئندہ بجٹ کو صحیح معنوں میں ’’عوام دوست بجٹ‘‘ بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرے، بجٹ میں روز مرہ استعمال کی خوردونوش کی اشیاء پر خصوصی سبسڈی دے تاکہ غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی مل سکے۔ کمزور عوام پر نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے بڑے مگرمچھوں کو ٹیکس چوری سے روکا جائے۔