جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدار آئی ہے۔ کسی آمرکی خیرات سے نہیں۔آمریت کے حواریوں کا کوئی وار جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتا۔ ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ اختلافات کے باوجود جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم پیپلزپارٹی کی ایک پختہ جمہوری سوچ کا عکاس ہے۔آمریت کے حواریوں کا یہ وار تو جمہوریت پسند قوتوں کے اتحاد نے ناکام بنادیا مگر جمہوریت کے استحکام کے لئے پوری قوم اور جمہوریت پسندوں کو ہمیشہ آنکھیں کھلی رکھنی ہوںگی۔