اہلبیتؓ اورصحابہؓ کی توہین کیخلاف مجلس احرار کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام بعض نجی ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی کردار اور صحابہ و اہلبیت کی توہین کے خلاف احرار کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی و مذمتی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے منفی کردار کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کا دعویدار میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پامال کر رہا ہے۔