سانحہ داتا دربار کے پانچ سال مکمل ہونے پر یوم احتجاج منایا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام سانحہ داتا دربار کے پانچ سال مکمل ہونے پر یکم جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اور مختلف شہروں میں احتجاجی اجتماعات منقعد کئے گئے جبکہ سانحہ داتا دربار کے شہداءکیلئے مساجد میں قر آن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں منعقد ہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم داتا دربار کے شہیدوں کو بھول نہیں سکتے۔سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو سزا نہ ملنا حکومتی نا اہلی ہے۔ علاوہ ازیں تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام سانحہ داتا دربار کو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم شہدائے داتا دربار منایا گیا اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا جس سے دیگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناءسنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملے کے خلاف جمعہ 3 جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔
الیکٹرانک حاضری کا نظام متعارف
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے بے وسےلہ بچوں کی مفت تعلےم کے منصوبہ اےجوکےشن وﺅچر سکےم سے منسلک سکولوں کی سہولت کے لئے الےکٹرانک حاضری کا جدےد ترےن ماہانہ نظام متعارف کروا دےا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ پارٹنر سکولوں کی ہداےت کی گئی ہے کہ گرمےوں کی چھٹےوں کے بعد ماہانہ حاضری ہر ماہ کی پانچ تارےخ تک پےف کو فراہم کر دی جائے۔ پےف کے جاری شدہ سرکلر کے مطابق پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لئے3 جولائی کو ضروری تربےت کا بندوبست بھی کےا گےا ہے۔