ایل ڈبلیو ایم سی کی پسماندہ علاقوں میں صفائی مہم
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) کے زیرِ اہتمام لاہور کی دیہی و پسماندہ یونین کونسلوں میں صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دیہی آبادیوں میں خصوصی صفائی آپریشن کے ذریعے صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنا اور صفائی سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔شہر کے نواح میں بیدیاں روڈ پر واقع کرباٹھ او ر اروڑا باگن گاﺅں میں صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل ایڈ وائزر طلحہ برکی نے بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی۔