لیسکو صارفین کا بجلی کے بل جمع کرانے کیلئے ایک دن کی مہلت دینے پر شدید احتجاج
لاہور (کامرس رپورٹر) لیسکو کے صارفین کی ایک بڑی تعداد نے لیسکو کی جانب سے جون کے لئے بجلی کے بل جمع کرانے کے لئے صرف ایک دن کی مہلت دئیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ ان کو جون کے لئے بجلی کے بل منگل (30 جون) کو موصول ہوئے جس میں بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 جولائی ہے۔ 30 جون کو بنک کلوزنگ کے باعث یکم جولائی کو بینکوں میں چُھٹی تھی اب 2 جولائی کو بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ اس ضمن میں لیسکو حکام نے رابطہ کرنے پر کہا کہ صارفین بجلی کے بل جمع کرانے کے لئے اپنے متعلقہ ریونیو آفس سے رابطہ کریں۔