پنجاب یونیورسٹی کے بی اے/ بی ایس سی پرائیویٹ امتحان سالانہ 2016ءکیلئے رجسٹریشن شیڈول میں ترمیم
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی پرائیو یٹ امتحان سالانہ 2016ءکے لئے رجسٹریشن شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان 2016ءکے لئے پرائیویٹ امیدوار اب 31 اگست 2015ءتک مبلغ 500 روپے جرمانے کے ساتھ جبکہ یکم ستمبر 2015ءتا 15اکتوبر 2015ءتک 1000روپے جرمانے کے ساتھ اور بعد ازاں 30 نومبر تک ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں