سانحہ داتا دربار تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے ، اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سانحہ داتا دربار بر صغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مرکز روحانیت پر درندگی شرمندگی کے سوا کچھ نہیںہے۔ سانحہ داتا دربار کے مجرموں کو سزا دی جاتی تو ملک مزید سانحات سے محفوظ ہو جاتا۔ حکومت نے داتا دربار دھماکوں کے مجرموں کی گرفتاری کے بارے میں کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔