سید مبارک شاہ کی یاد میں بُک رائٹرز کلب کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس
لاہور (پ ر) بُک رائٹرز کلب کے زیر اہتمام اردو کے معروف شاعر، ادیب، سفر نامہ نگار سید مبارک شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کی۔ نظامت کے فرائض رائٹرز کلب کے سیکرٹری جنرل ایم سرور نے انجام دئیے۔ تعزیتی ریفرنس سے زاہد مسعود، سلیم شہزاد، امتیاز بخاری، محمود اسلم لِلہ، افضال احمد، ایم سرور، ڈاکٹر وحید الرحمن خان، زوار حسین کامریڈ، سید نوید عباس ایڈووکیٹ، رانا عبدالرحمن اور محمد انور نے اظہار خیال کیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سید مبارک شاہ اردو کے منفرد لہجے کے شاعر تھے۔تقریب کے آخر میں بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے صدارتی تقریر میں کہا کہ سید مبارک شاہ ایک انسان دوست شاعر تھے۔