مزار بی بی پاکدامن پر زائرین کیلئے سحر و افطار کیلئے انتظامات کئے جائیں : شہباز کھوکھر
لاہور (پ ر) معروف سماجی کارکن اور مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما شہباز حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ زائرین کی ایک بڑی تعداد مزار بی بی پاکدامن میں حاضری دیتی ہے لیکن ان کے مزار پر سحری اور افطاری کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف پنجاب کے حکام اور اہل ثروت سے اپیل کی ہے۔ داتا دربار کی طرح مزار بی بی پاکدامن پر بھی زائرین کیلئے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جائے۔