پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کی جانب سے تپ دق کے نادار مریضوں میں فوڈ پیکٹ کی تقسیم
لاہور (پ ر) پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران تپ دق کے نادار مریضوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے خصوصی فوڈ پیکٹ دئیے گئے۔ ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد نواز نے انجمن کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ مریضوں کو یہ پیکٹ دئیے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیمار اور نادار مریضوں کی امداد بھی عبادت کا حصہ سمجھا جاتا ہے لہٰذا مخیر اصحاب کو اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ رمضان فوڈ پیکٹوں کا انتظام پاکستانی اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمد سعید (ڈیرے والے) نے کہا تھا۔