چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ریٹائر، آخری دن 23 افسروں کو ترقی دے دی، 18 ملازم بحال

چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ریٹائر، آخری دن 23 افسروں کو ترقی دے دی، 18 ملازم بحال

لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ریٹائر ہو گئے وہ ایک سال 2 ماہ تک چیف سیکرٹری رہے ان کی تقرری 26 اکتوبر 2013ءمیں کی گئی تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضاکو چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا۔ نئے چیف سیکرٹری کیلئے ندیم حسن آصف سمیت 4 افسر زیرغور ہیں۔ قبل ازیں صوبائی سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ کی زیرصدارت ہوا جس میں 23 افسران کے اگلے گریڈوں میں ترقیوں کے کیس منظور کیے گئے۔ ریٹائرمنٹ سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب نے سزا یافتہ ملازمین کی پرسنل ہیرنگ کے 22 کیس بھی سنے جس میں 18 ملازمین کو بحال کر دیا گیا۔