پنجاب حکومت اجازت دے یا نہ دے، میلاد کانفرنس کل ہر صورت ہو گی: رحیق عباسی

پنجاب حکومت اجازت دے یا نہ دے، میلاد کانفرنس کل ہر صورت ہو گی: رحیق عباسی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور عالمی میلاد کانفرنس 2015 کے سربراہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ عالمی میلاد کانفرنس کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز رہے، تحریک منہاج القرآن نے ایک ماہ قبل کانفرنس کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی جسکی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی۔ اجازت دی جائے یا نہ دی جائے 31 ویں عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری بر وز ہفتہ شیڈول کے مطابق ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ویڈو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احمد نواز انجم، ساجد بھٹی، جواد حامد، عدنان جاوید شہزاد رسول، سہیل رضا ودیگر بھی موجود تھے۔