پشاور میں ظلم ہوا، شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا:جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میں جو کچھ ہوا وہ ظلم ہے کوئی بھی مسلمان ایسی گھناﺅنی حرکت نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی پنجاب کے حلقہ علم وادب کے زیراہتمام ”ماہ دسمبر سانحہ اور المیہ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مشرقی پاکستان میں جو قربانیاں دیں ان کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ سانحہ پشاور کے صدمے میں قوم ابھی تک مبتلا ہے۔ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ عبدالغفار عزیز نے کہا کہ ہمارے تمام بزرگ اللہ کے راستے میں قربانی دے چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں پر 1971ءمیں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں سزائیں دی جا رہی ہیں۔ سمیع اللہ بٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جو قربانیاں بنگلہ دیش میں دی ہیں پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت اور 1971ءکے حوالے سے واقعات درحقیقت قومی زندگی کے تلخ حقائق ہیں۔ سیمینار سے انور گوندل نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے اسلامک ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنیادی اقدامات کی بجائے نمائشی اور تشہیری کاموں پر زیادہ متوجہ ہیں۔