ملک کو دہشت گردی سے پاک کرینگے: خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ہم ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں گے اور دنیا میں ہم آہنگی، رواداری اور محبت کے فروغ کیلئے متحد ہو کر کام کرینگے۔ انہوں نے سال نو کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ نیا سال ہمیں یہ امید دیتا ہے کہ ہمیں اپنے مذاہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
ظہیر عباس ڈپٹی سیکرٹری زراعت تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ظہیر عباس جوائنٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آٹو مشین آف اسٹامپ پیپرز بورڈ آف ریونیو کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت لگا دیا۔