مسجد الحرام کے 77 دروازے زائرین کیلئے کھول دیئے گئے

مسجد الحرام کے 77 دروازے زائرین کیلئے کھول دیئے گئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رش سے بچنے کیلئے مسجد الحرام کے 77 دروازے زائرین کیلئے کھول دیئے گئے۔ 46 دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ 31 دروازے صرف جمعہ کے روز ہی کھولے جاتے ہیں۔ مسجد میں داخل ہو نے سے قبل اشاروں کی پابندی کریں۔ سبز روشنی کا مطلب ہے کہ مسجد میں جگہ دستیاب ہے جبکہ سرخ روشنی کا مطلب ہے مسجد میں مزید نمازیوں کی گنجائش نہیں۔