مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناف کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس کل نکالا جائے گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی حزب الاحناف کے زیراہتمام عید میلاد النبی کے سلسلہ میں کل (ہفتہ) داتا دربار سے ریگل چوک تک 17 ویں سالانہ مشعل بردار جلوس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ مرکزی میلاد کمیٹی پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ پیر سید مختار اشرف رضوی، مفتی پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، صاحبزادہ محمد نعیم عارف نوری، مولانا قاری محمد عارف سیالوی اور مفتی غلام حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کی طرح 11 ربیع الاول کی بھی سرکا ری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔