مرغزار کالونی میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

لاہور (سٹاف رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ مرغزار کالونی میںچھت گرنے سے ملبے تلے آکر 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خرم کا مویشیوں کا باڑہ تھا گزشتہ روز 3 افراد باڑے میں موجود تھے چھت گر گئی 35 سالہ محمد خرم، 55 سالہ ملک بلال اور 60 سالہ ریاض ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔ ہسپتال میں بلال اور خرم زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ریاض کا علاج جاری ہے۔