لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد جی ایس ٹی کا نفاذ چیلنج

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار اشتیاق چودھری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ درخواست گزار کاکہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کر رہی ہے، جی ایس ٹی کے نفاذ سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح اچانک ہی سترہ سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی ہے۔