فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے مارشل لاءسے تشبیہ دینا درست نہیں: پرویز ملک

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر وممبر قومی اسمبلی محمد پرویز نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عہدیداروں وکارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر چودھری شہباز، رمضان صدیقی بھٹی، توصیف شاہ، کرنل مبشر جاوید، اظہر فاروقی اور عامر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کو مارشل لاءسے تشبیہ دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عدالتوں میں صرف اور صرف دہشت گردوں کے مقدمات کا ہی ٹرائل ہو گا کوئی سول یا سیاسی کیس ان میں نہیں جائے گا۔