عمرہ ویزے کی میعاد 2 ہفتے ہے توسیع نہیں کی جا سکتی:سعودی وزارت حج

عمرہ ویزے کی میعاد 2 ہفتے ہے توسیع نہیں کی جا سکتی:سعودی وزارت حج

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی وزارت حج نے واضح کیا کہ عمرہ ویزا کی میعاد دو ہفتے ہے جس میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ مسجد الحرا م اور مسجد نبوی میں جاری توسیعی منصوبوں کے پیش نظر عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی کی جانے کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں شہروں میں زائرین کی تعداد بیک وقت پانچ لاکھ سے زیادہ نہیں ہونے دی جائے گی۔