عمران شادی کر لیں‘ کر لی ہے تو چھپانی نہیں چاہیئے: منظور وٹو

عمران شادی کر لیں‘ کر لی ہے تو چھپانی نہیں چاہیئے: منظور وٹو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات ناکام ہوئے تو سیاسی نظام کو نقصان ہو گا۔ پیر اعجاز احمد ہاشمی کے صاحبزادے کے ولیمہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان طلاق یافتہ ہیں انہیں شادی کر لینی چاہیے اگر کر لی ہے تو انہیں چھپانا نہیں چاہیے وہ جب بھی شادی کا اعلان کرینگے تو میں ان کو مبارکباد دوں گا۔