دو روز میں برائلر گوشت 17 روپے کلو مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک دن میں 8 روپے اضافہ کردیا ہے جس سے اسکا ریٹ 238 روپے سے بڑھ کر 246 روپے ہوگیا ہے۔ واضح رہے پولٹری کا کاروبار کرنے والوں نے گزشتہ 2 دن کے دوران ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے اضافہ کیا ہے۔ دو روز قبل ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 229 روپے تھی۔