حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے، مذہبی رہنما،پریس کلب کے باہر مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) رینجرز اہلکاروں کی شہادت سے بھارتی چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ حکومت منہ توڑ جواب دے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر وسیم اختر، جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ناظم تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث وکوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ بابر فاروق رحیمی، جماعتہ الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، مولانا امیر حمزہ، قاری یعقوب شیخ، مولانا ابوالہاشم اور حافظ خالد ولید‘سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ‘امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور خلیق احمد بٹ اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد نے شکرگڑھ سیکٹر پر فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا بھارتی جارحیت کے خلاف شملہ پہاڑی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا حسین احمد اعوان، علامہ یونس ریحان، مولانا محمد اسلم ندیم، پیر ایس اے جعفری، محمد شان علی قادری، چیئرمین محبان پاکستان فاﺅنڈیشن نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔