این اے 122 کے حوالے سے رپورٹس میں صداقت نہیں:اعجاز چودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحرےک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ حلقہ این اے 122کے حو الے سے میڈیا ر پورٹ میں حقیقت کا دور دور سے کو ئی و اسطہ نہیں ن لیگ بو گس رپور ٹیں شائع کر ا کے عو ام کو گمراہ مت کر ے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹا ﺅ ن آفس میںجنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، سینئر نائب صدر لاہور شعیب صدیقی ، نذیر چوہان،سلونی بخاری، سعدیہ سہیل،شنیلہ روت، ثوبیہ کمال ، رانا ندیم احمد، علیم اللہ وڑائچ اور چوہدری محمد عمر ، ڈاکٹر عاطف الدین سمیت دیگر عہدیداران کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ 18جنوری کو اسلام آباد میں عمران خان نے پار ٹی ورکرز کااجلا س طلب کر لیا ہے شاباش دینے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کا شکریہ اد اکریںگے اور اپنے آئندہ لائحہ عمل کا بھی اعلا ن کریںگے۔