”پھول“ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو: ڈاکٹر میلا وسیلیوا

لاہور (پ ر) ڈاکٹر میلا وسیلیوا استاد اورئینٹل سڈیز ماسکو روس نے کہا ہے کہ ہر ملک کی سب سے بڑی دولت اس کے بچے ہیں‘ بچوں سے ملک کے روشن مستقبل کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں‘ اپنے عزیز وطن کی خاطر بچے اگر دل لگا کر پڑھیں‘ بزرگوں کا احترام کریں‘ نمایاں شخصیتوں کی مثال دیکھ کر ان کی طرح محب وطن بننے کی کوشش کریں تب وہ اچھے انسان بن کر اپنے ملک کو خوشحال بنا سکیں گے اور ساری دنیا میں بھی امن وامان قائم ہونے میں مددگار ہونگے۔ میری طرف سے ”پھول“ کو سالگرہ کی بہت مبارکباد۔ ”پھول“ کے قارئین کیلئے بہت محبت کے ساتھ۔