ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کا مطالبات کے حق میں جیل روڈ پر مظاہرہ

لاہور(کامرس رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ، جیل روڑ پر پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر محکمہ صحت کے خلاف نعرے بازی کی‘ جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ ریلی کی قیادت  صدر ڈاکٹر بشارت گل نے کی ان کے ساتھ   ڈاکٹر مزمل علوی،  ڈاکٹر فرحان ساہی،ڈاکٹر عاطف چودہری، ڈاکٹر امداد ورک، ڈاکٹر  جواد ملک، ڈاکٹر کاظم  ورک اور ڈاکٹر محمود الحسن  شریک تھے۔