ڈی سی او نے اپنے دفتر میں ویڈیو کانفرنس سسٹم لگانے کیلئے 24 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلی افسران کو ویڈیو کانفرس کے ذریعے ہدایات دینے کا سلسلہ کے بعد ڈی سی او لاہور نے اپنے دفتر میں ویڈیو کانفرس سسٹم لگائے کے لئے 24 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ان کو ویڈیو کانفرس کی سہولت دفتر میں فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب متعدد اجلاس ویڈیو کانفرس پر بلاتے ہیں۔