پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کے طلبہ و طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) عاصم پبلک ہائی سکول لکھوڈہر کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ سر سکندر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شاہ عالمی‘ جامعہ المرکز الاسلامی مین والٹن روڈ‘ مدرسہ جامعہ جیلانیہ رضویہ سیفیہ حسنین آباد نزد والٹن روڈ اور مرکزِ حطین جامعہ رحمانیہ شوکت کالونی بیگم کوٹ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 364 تھی۔