وزیر اعظم نواز شریف تمام وعدے پورے کریں گے: نثار احمد راٹھ

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماءرانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ پاکستان سال 2014ءمیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پر امن اور ترقی یافتہ اسلامی ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر نمایاں ہوگا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کو درپیش چیلنجز پر قابو پاکر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔نثار راٹھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے 13لاکھ غریبوں کی مالی معاونت انقلابی پروگرام ہے.۔
 ،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ(ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔