نیشنل بنک آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا ماہانہ اجلاس، ایجنڈے کی متفقہ منظوری

لاہور (سپیشل رپورٹر ) نیشنل بنک آفیسرز کو آپریٹو  ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز ہوا ،صدارت گل محمد بھٹی نے کی۔  جنرل سیکرٹری محمد عثمان کھوکھر نے ایجنڈا پیش کیا۔ ممبران نے سوسائٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پیش کئے گئے ایجنڈا کی متفقہ طور پر منظور ی دیدی۔ صدر نے بتایا کہ نیشنل بنک آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی کے نقشہ کی منظوری پہلے ہی ہو چکی ہے اب وہاں ترقیاتی کام شروع ہونے لگے ہیں۔