نواز شریف بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں سے زیادتی کا نوٹس لیں: ندیم بٹ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور سابق کونسلر غلام صادق بٹ کے صاحبزادے ندیم بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں کارکنوں سے زیادتیوں کا نوٹس لیں۔ کارکن مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں جبکہ دودھ پینے والے مجنوں مشکل دور میں قیادت کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ آج اگر کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا تو وہ مایوس ہو جائیں گے۔ نواز شریف کارکنوں کی امید ہے وہ مسائل حل کرائیں۔