نئے سال کا ’’تحفہ‘‘ خشک دودھ کی قیمت میں 70 روپے کلو کا اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر)  سال نو  کے پہلے روز ملک میں  خشک  دودھ فروخت کرنے والی ملٹی نیشنل  کمپنی نے اپنے ایک کلو خشک دودھ  کے پیکٹ کی قیمت  میں 70 روپے اور 400 گرام پیکٹ خشک دودھ  کی قیمت میں 29 روپے اضافہ کردیا ہے جس  سے ایک کلو خشک  دودھ کے پیکٹ کی قیمت 600 روپے سے بڑھ کر 670 روپے اور 400 گرام پیکٹ  کی قیمت 270 روپے سے بڑھ کر 299 روپے ہو گئی ہے۔