مقامی حکومتوں کے ن ظام میں خواتین کی شمولیت کویقینی بنایا گیا ہے: ذکیہ شاہنواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) ”عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت اور مقامی انتخابات“ کے موضوع پر ادارہ شرکتی ترقی (ایس پی او) کے زیراہتمام کانفرنس ہوئی، مہمان خصوصی صوبائی وزیرپاپولیشن ویلفیئر ذکیہ شاہ نواز تھیں دیگر مقررین میں مہناز رفیع، بیلم حسنین، آمنہ الفت، ڈاکٹر سیمی بخاری، سلمان عابد، عرفان مفتی، جام جمشید، زنیرہ شفیق شامل تھے۔ صوبائی وزیر ذکیہ شاہ نواز نے کہا حکومت سیاست سمیت ہر شعبہ میں عورتوں کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔